• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، کم سن امریکی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا گرفتار

امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ایف آئی اے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نیو رضویہ سوسائٹی کے رہائشی ملزم سے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر آلات برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزم سے کم سن بچوں کو دیے گئے دھمکی آمیز پیغامات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ 

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام نے بتایا کہ ملزم آغا سرور کو ایف بی آئی تحقیقات کے تسلسل میں گرفتار کیا گیا، ملزم امریکی بچوں کی ویڈیوز بنانے اور دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم آن لائن امریکی بچیوں سے دوستی کر کے نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث ہے، ملزم کا خاندان امریکا میں مقیم ہے، ملزم ایک سال پہلے بےدخل ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید