عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے روکنے کے کیس میں فواد چوہدری عبوری ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد پولیس کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے روکنے کے کیس کی سماعت سیشن عدالت میں ہوئی۔
عدالت نے 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو پیشرفت رپورٹ سمیت طلب کر لیا۔
سیشن عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت کو 20 مارچ تک ملتوی کر دیا۔