قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعود عرب کےلیے فلائٹ آپریشن میں وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے سعودی عرب کے ایک اور شہر القسیم کےلیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کی کہ قومی ایئرلائن نے القسیم شہر کےلیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی کی لاہور سے القسیم شہر کےلیے پہلی پرواز 29 مارچ کو روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے لاہور اور القسیم کے درمیان ہفتے میں 2 پروازیں چلائے گی، جو منگل اور بدھ کو اڑان بھریں گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودی شہر القسیم کےلیے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کےلیے پی آئی اے انتظامیہ سے درخواست کی تھی۔