پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی کراچی سے دبئی کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔
کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں نے 5 گھنٹے کی تاخیر کے باوجود پرواز کی عدم موجودگی پر احتجاج کیا۔
پرواز پی کے 213 کو ساڑھے 3 بجے کراچی سے دبئی کےلیے روانہ ہونا تھا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کے لیے جہاز کچھ دیر بعد مہیا ہوجائے گا، اس حوالے سے انتظامات کر رہے ہیں۔