اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدلیہ نواز شریف جیسا شیر لیڈر بچاتا ہے گیدڑ نہیں، عمران خان عدلیہ بچانے نہیں بلکہ عدلیہ سے بچنے کیلئے نکلا ہے۔ عمران کی عدلیہ بچائو تحریک ملک کے نظام عدل کے منہ پہ طمانچہ ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان وفاقی حکومت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدلیہ نواز شریف جیسا شیر لیڈر بچاتا ہے، پولیس کے ڈر سے بل میں چھپ جانے والا گیدڑ نہیں۔