• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدیدیت اور ترقی کی نئی مہم کا عزم لئے چین کے سالانہ ’’دو سیشنز‘‘ کا آغاز

چین میں سیاسی اعتبار سے یہ دو سیشنز بہت اہمیت کے حامل ہیں جس میں مرکزی حکومت ایک ورک رپورٹ پیش کرے گی۔
چین میں سیاسی اعتبار سے یہ "دو سیشنز" بہت اہمیت کے حامل ہیں جس میں مرکزی حکومت ایک ورک رپورٹ پیش کرے گی۔

چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے نے ہفتے کے روز اپنے سالانہ اجلاس کا آغاز کیا، حالیہ دو سیشنز کا انعقاد اس اہم سال میں ہوا ہے، جب چین ایک عظیم اور جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے منصوبے پر نئے ولولے سے گامزن ہوا ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ اور دیگر چینی رہنماؤں نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کی۔

13ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ یانگ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے اجلاس میں ورک رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ سیاسی مشاورتی ادارے نے دو صد سالہ اہداف حاصل کرنے کے لئے وسیع اتفاق رائے پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بھرپور طاقت اور مضبوط حکمت عملی فراہم کی ہے۔

چین کے سالانہ دو سیشنز میں ملک کی اعلیٰ ترین مقننہ قومی عوامی کانگریس (این پی سی) اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی شامل ہیں۔ قومی عوامی کانگریس کا اجلاس اتوار کو شروع ہوا۔

چین میں سیاسی اعتبار سے یہ "دو سیشنز" بہت اہمیت کے حامل ہیں جس میں مرکزی حکومت ایک ورک رپورٹ پیش کرے گی، رپورٹ میں عمومی طور پر ماضی کی کامیابیوں کا جائزہ لینے کے علاوہ رواں سال اور اس کے بعد کے ترقیاتی اہداف کا تعین کیا جاتا ہے۔ ہزاروں قومی قانون ساز اور سیاسی مشیر اس رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور اس پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، ساتھ ہی ساتھ قومی آئین ساز، عدالت عظمیٰ اور اعلیٰ ادارہ برائے تفتیش اور استغاثہ کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔

ہزاروں قومی قانون ساز اور سیاسی مشیر اس رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور اس پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
ہزاروں قومی قانون ساز اور سیاسی مشیر اس رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور اس پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

رواں برس یہ سیاسی اجتماعات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ریاستی اداروں کے نئے سرکردہ عہدیداروں اور سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کی نئی قیادت کے انتخاب کا ہدف بھی حالیہ "دو سیشنز" میں حاصل کیا جائے گا۔ اس موقع پر ریاستی کونسل کے اداروں کی مجوزہ اصلاحات بھی زیر غور آئیں گی۔

علاوہ ازیں، ملک کے قانون ساز وضع کردہ قوانین میں ترمیم کے مسودے پر غور کریں گے۔ اس دوران چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے اجلاس میں سی پی پی سی سی چارٹر میں ترمیم کا جائزہ لینے کے بعد اس کی منظوری بھی دی جائے گی۔

قومی سیاسی مشیروں سے خطاب میں، وانگ نے چین کے گزشتہ پانچ سالوں کو "غیر معمولی" قرار دیا اور کہا کہ چین نے منصوبے کے تحت ہر لحاظ سے ایک اعتدال پسند اور خوش حال معاشرے کی تعمیر کے اپنے پہلے صد سالہ ہدف کو حاصل کر لیا ہے۔ "ترقی اور جدیدیت سے بھرپور چینی قوم کی تجدید شباب تاریخ کے اس موڑپر ہے جہاں سے واپسی کا راستہ ممکن نہیں۔"

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی 20 ویں قومی کانگریس، اکتوبر 2022ء میں منعقد ہوئی، جس میں چین کے لئے اس صدی کے وسط تک ہر لحاظ سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے دوسرے صد سالہ ہدف کو حاصل کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا تھا۔

سی پی سی کے اجلاس کے بعد، منعقدہ ایک بڑے سیاسی اجتماع "دو سیشنز" سے ترقی اور جدت کے مقررہ اہداف کی تکمیل کے لئے قوم کو مزید متحرک کرنے کی توقع ہے۔

سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے رکن سن چھانگ لونگ کے مطابق "اچھی شروعات کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے۔"

سن نے کہا "ہم سیاسی مشیران اعلیٰ معیار کی ترقی میں مدد کے لئے وسیع پیمانے پر مسائل کے حل بارے تحقیق کریں گے۔"

ڈپٹی این پی سی اور صوبہ ہونان کے شہر زوژو کے میئر چھن ہوئی چھنگ اس بات سے متفق ہیں کہ "دو سیشنز" جدیدیت کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے قومی سطح پر حکمت عملی طے کرنے کا سبب بنیں گے۔ چھن نے کہا "ہم دستاویزات اور رپورٹس کا بغور جائزہ لیں گے اور مقامی حالات کی روشنی میں تجاویز پیش کریں گے۔"

رواں سال کے آغاز سے چین میں فیکٹریوں کی سطح پر سرگرمیوں اور کھپت کے مثبت اشاریے سامنے آئے ہیں۔

چین کے مینوفیکچرنگ سیکٹر (پیداواری شعبہ) کے لئے پرچیزنگ مینیجرز کا انڈیکس فروری میں52.6 رہا، جو جنوری میں 50.1 تھا۔ یہ اعداد و شمار اپریل 2012 کے بعد سب سے مضبوط ترین سطح پر ہیں۔

چین کے صوبائی سطح کے نصف سے زیادہ علاقوں نے 2023 کے جی ڈی پی کی ترقی کے اہداف کو 6 فیصد یا اس سے زیادہ مقرر کیا ہے۔

مبصرین پرامید ہیں کہ "دو سیشنز" نہ صرف ترقی اور جدت کی اسی رفتار کو برقرار رکھنے کا باعث بنیں گے بلکہ ملکی اور بیرونی چیلنجوں کے پس منظر میں دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے لئے مزید راہیں ہموار ہوں گی۔

قانون ساز چھیو جی ہوا نے توقع ظاہر کی ہے کہ حالیہ دو سیشنز معیشت کو فروغ دینے، صنعتی ڈھانچے کو بہتر بنانے جبکہ تجارتی اداروں کی ترقی میں مزید رہنمائی اور پالیسیاں پیش کریں گے۔

قومی سیاسی مشیر یانگ ہوئی کے مطابق "چین رواں سال مستحکم اقتصادی ترقی کو محفوظ بنانے کے لئے کوشاں ہے، اس لئے’دو سیشنز‘ اعتماد کو بڑھانے اور بھرپور توانائی کو اکٹھا کرنے کے لئے انتہائی اہم ہیں۔"