• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کارکنوں کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں، عَظمیٰ بخاری

ترجمان مسلم لیگ ن عَظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان رانا ثناء سے چُھپ کر گھر میں بیٹھے ہیں اور کارکنوں کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں۔

عَظمیٰ بخاری نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی نے واقعے کو قتل کا رنگ دیا، عمران خان لوگوں کی لاشوں کا تماشہ بناتے ہیں، تمام چیزیں دیکھ کر فیصل واوڈا یاد آتےہیں۔

انہوں نے  یاسمین راشد کو ’عورتوں کی عمران خان‘ کا نام دے دیا۔انہوں نے  کہا کہ انہیں اپنے سفید بالوں کا بھی خیال نہیں، انہوں نے خواتین کو عمران خان کی ڈھال اور علی بلال کی لاش کو عمران خان کی سیاست کے لیے استعمال کی۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلی نے آئی جی پنجاب کے ساتھ مل کر حقائق سامنے رکھے، پی ٹی آئی کارکن کے بارے میں وڈیو ایڈیٹ کرکے چلائی گئی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ظل شاہ ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوا، کارکن بلال عمران خان سے ملناچاہتا تھالیکن وہ کارکن سے نہیں ملے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ راجا شکیل کے ڈرائیور نے بتایا کہ ان سے یہ حادثہ ہوگیا، یاسمین راشد نے پوری اسٹوری بنائی، یاسمین راشد نے عمران خان کوصورتحال سےآگاہ کیا،جس کاکال رکارڈبھی موجودہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان، پی ٹی آئی کو موت یاد نہیں، یہ قتل پر سازشیں کرتےہیں،لاشوں پر سیاست کرتے ہیں، یہ ظل شاہ کی فیملی کوتکلیف ہے، عمران خان کو کوئی تکلیف نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لیڈر اور گیدڑ کا فرق پوری قوم دیکھ رہی ہے، عمران خان کیلئے کوئی کیوں مرے ؟ ان کے بچے توباہر بیٹھے ہیں، عمران خان کے زخم اس نوعیت کےنہیں کہ اس پر پلاسٹر لگے، ورکرز عمران خان کیلیے کیوں مار کھار ہےہیں؟ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کی اخلاقیات کو آلودہ کردیا، عمران خان ڈھٹائی کے ساتھ اس حکومت سے معاشی حالات کا جواب مانگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر302کاپرچہ بنتاہے، عمران خان نے پورا ڈراما تبدیل کرایا، لاش پر سیاست کی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی خبر کسی بھی وقت آجائےگی، ان حالات کی ذمےدار شہبازشریف کی حکومت نہیں، عمران خان کی حکومت ہے۔

قومی خبریں سے مزید