چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے 9 کیسز میں حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
جسٹس طارق سلیم شیخ بطور سنگل بنچ بھی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
دہشتگردی دفعات کے تحت کیسز میں ضمانت کی درخواستوں پر 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
پولیس کےزمان پارک آپریشن کے خلاف درخواستوں پرسماعت جسٹس طارق سلیم شیخ کریں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے 5 اسلام آباد اور 4 لاہور کے کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔