• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس تا ٹاور تک پارکنگ ممنوع قرار

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جہاں کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس تا ٹاور تک پارکنگ ممنوع قرار دے دی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس تا ٹاور تک پارکنگ ممنوع قرار دے دی گئی، محمد بن قاسم روڈ تا ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ ایس ایم لا کالج تک ہر قسم کی گاڑی کھڑی کرنا ممنوع ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کو آگاہی کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ فُٹ پاتھ یا سڑک پر پارکنگ پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، گاڑیاں ریلوے گراؤنڈ میں پارک کی جاسکتی ہیں، بغیر رجسٹریشن یا غیر معیاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر کراچی ٹریفک پولیس مکمل ایکشن میں ہے، صرف سرکاری سائز کی نمبر پلیٹس قابلِ قبول ہوں گی۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے، فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں ضبط کی جائیں اور غیرقانونی پارکنگ پر فوری قانونی کارروائی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید