• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہودیوں کا عمران کی حمایت کرنا لمحہ فکریہ، مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہودیوں کا عمران کی حمایت کرنا لمحہ فکریہ ہے، عمران خان کارکنوں کو ڈھال بنا کر خود قانون کا سامنا کرنے سے بچنا چاہتا ہے، لاہور کو ایک شخص نے نو گو ایریا بنا دیا ہے، وہ کسی عدالت میں پیش نہیں ہورہا اور عدالتوں اور قانون کا مذاق بنا رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر جے یو آئی نے کہا کہ بارہا کہہ چکے ہیں عمران خان کے پیچھے بیرونی ایجنڈا ہے، اسلام مخالف قوتیں ملک میں انتشار چاہتی ہیں، یہودیوں کے نمائندوں کی جانب سے عمران خان کی حمایت کرنا لمحہ فکریہ ہے، امریکا سے یہودیوں کے نمائندے عمران خان کی حمایت میں سامنے آ رہے ہیں، اس سے پتا چلتا ہے کہ عمران خان کے پیچھے کون سی قوتیں ہیں،عمران خان سے اس لیے ڈر رہے ہیں کہ کہیں آئین تبدیل نہ ہو جائے،سابق برطانوی سفیر گریک مرے مقدس شخصیات کے خاکے بنانے کا حامی ہے وہ بھی عمران خان کی حمایت میں بیان دے رہا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد نے خفیہ دورہ کر کے عمران خان سے ملاقات کی ہے ، زلمے پاکستان میں موجود علیحدگی پسند تنظیموں کا حامی ہے، چین کے خلاف بات کرتا اور الجزائر پر پابندی کا مطالبہ کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید