• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی مہنگائی سے عوام پریشان، سستے بازار صرف نام کے رہ گئے

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) بڑھتی مہنگائی کے باعث شہریوں کا جینا محال ہو گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رواں سال مہنگائی میںمزید اضافہ عام آدمی پر بم گرانے کے مترادف ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے سب سے زیادہ غریب اور محنت کش طبقہ متاثر ہوا ہے جس کےلیئے اپنے بچوں کو ایک وقت کی روٹی کھلانا بھی ناممکن ہو چکا ہے۔مہنگائی کی وجہ سے جرائم کی شرح میںبھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور اس صورتحال میں بچوںکی سکولوں کی فیسیں جمع کروانا بھی نا ممکن ہو چکا ہے۔سبزی دالوں سے لے کر اشیاء خوردونوش کی تمام چیزیں غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ اتنی تنخواہیں نہیں ہیں جتنی مہنگائی ہو چکی ہے۔دوسری جانب دکانداروں نے بھی اشیاء خوردونو کش کی قیمتوں میں من مانااضافہ کر دیا ہے لیکن ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی ناکام ہو چکے ہیں۔شہر یوں کا کہنا تھا کہ سستے بازار بھی صرف نام کے سستے رہ گئے ہیں ۔ متعدد سستے بازروں میں کھانے پینے کی اشیاء موجود ہی نہیں ہوتیں ۔
اسلام آباد سے مزید