• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر چھوٹی دکانوں پر پی او ایس لگانے کا سلسلہ بند کرے،اجمل بلوچ

اسلام آباد ( جنگ نیوز) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ،سیکرٹری و کنوینئیر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری ،سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی، پی ڈبلیو ڈی کے صدر چوہدری ریاست ،جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی ، ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف حسین شاہ، جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز،کراچی کمپنی کے صدر راجہ ذوالفقار ،جزل سیکرٹری شاہد حسین عباسی و دیگر نے کہا ہے کہ جون کے پہلے ہفتہ میں سالانہ بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے دکانوں پر پوائنٹ آف سیلز نصب نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی کسی کو چھوٹے تاجروں کو پریشان کرنے دیں گے۔ ایف بی آر چھوٹی دکانوں پر پی او ایس لگانے کا سلسلہ بند کرے۔
اسلام آباد سے مزید