• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج نے دشمن کےمذموم عزائم کو ناکام بنایا ،سیکرٹری جنرل یو بی جی

اسلام آباد (جنگ نیوز ) سیکرٹری جنرل یو بی جی (ایف پی سی سی آئی) ظفر بختاوری کی دعوت پر اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی نے اظہار تشکر منایا ، اور فتح کا کیک کاٹا اس موقع پر اسلام آباد کی تاجر تنظیموں کے صدور اور سربراہان نے بھی شرکت کی اور افواج پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،انہوں نے قوم کا سر فخرسےبلند اور ان کو متحد کیا ،اس موقع پر نائب صدر ائی سی سی ائی ناصر محمود چوہری ،صدر جی الیون مرکز نعیم اختر اعوان، صدر ڈی 12 مرکز زرغام شاہ اور دیگربھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ظفر بختاوری نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کی میلی نظر اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین و سلام پیش کرتے ہیں سپہ سالار جنرل اصم منیر کی بہادری اور دلیری کو بھی سلام پیش کرتے جہنوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
اسلام آباد سے مزید