• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا،تھانہ گنج منڈی کے علاقہ موہن پورہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا، گزشتہ روز 2موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی تاجر کا ملازم عابد پیٹ میں فائر لگنے سے زخمی ہوگیا تھاجو اتوار کو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تھانہ واہ کینٹ کو زین علی نے بتایاکہ محلہ کامل آباد گاؤں بدھو واہ کینٹ میں میرا بھائی اسامہ طاہر،میرے والد طاہر محموداور میری دوسری والدہ ثناء رفاقت گھر کے برآمدہ میں بیٹھ کر بات چیت کر رہے تھے کہ دروازہ پر دستک ہوئی میرے والد طاہر محمود دروازہ کھولنے کے لیئے گئے تو یاسر ولد میاں جان نے اسی اثنامیں یاسر ولد میاں جان نے اپنے پسٹل سے یکے بعد دیگرے 6 فائر کیئے جو میرے والد کو جسم کے مختلف حصوں پر لگے اور وہ موقع پر ہی دروازے کی اندرونی جانب گر گئے یاسر ولد میاں جان فرار ہوگئے میرے والد طاہر محمود انہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ مندرہ کے علاقہ میں نوید کو قتل کردیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید