• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی سے ہیومن رائٹس کے وفد کی ملاقات

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی سے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے وفد نے پشاور میں ملاقات کی ہے۔

ایچ آر سی پی کے 5 رکنی وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں غلام علی سے ملاقات کی۔

ایچ آر سی پی کے وفد میں چیئرپرسن حنا جیلانی، اعجاز خان، شاہد محمود، اکبر خان اور مریم رؤف شامل تھیں۔

گورنر خیبر پختونخوا اور ایچ آر سی پی کے وفد کی ملاقات میں انسانی حقوق سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر غلام علی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تمام مذاہب کے افراد کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ معاشرتی انصاف و ترقی کا ضامن ہے، صوبے میں تمام مذاہب کے افراد کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ انسانی حقوق کےلیے کام کرنے والے ملکی و غیر ملکی اداروں کا کردار اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق سے متعلق حقائق پر مبنی رپورٹس کسی بھی حکومت کےلیے مفید ہوتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید