• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں پاکستانیوں کو افغان نمبروں سے بھتے کی کالز کا انکشاف

ٹوکیو(عرفان صدیقی) پاکستانی طالبان کی جانب سے جہاں پہلے پاکستان میں مقیم مخیر افراد سے بھتے طلب کیے جارہے تھے وہیں اب بھتے کے مطالبات جاپان تک پہنچ گئے ہیں ، اس حوالے سے جاپان میں مقیم ایک سے زائد شمالی وزیرستان اور پشاور سے تعلق رکھنے والے جاپان میں مقیم پاکستانیوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انھیں افغانستان کے نمبروں سے بھتے کی فراہمی کے لیے فون کالز موصول ہورہی ہیں , جاپان میں مقیم ایک سینئر پاکستانی کاروباری شخصیت نے اپنا نام شائع نہ کرنے کی درخواست کے ساتھ بتایا کہ وہ پچیس سال سے جاپان میں مقیم ہیں تاہم کچھ عرصہ قبل جب سے پاکستانی طالبان کو واپس پاکستان آنے کی اجازت دی گئی ہے جب سے پہلے ان کے آبائی علاقے میں پھر پشاور میں اور اب جاپان میں بھی افغان نمبروں سے بھتے کے لیے نہ صرف فون کالز بلکہ واٹس اپ کے زریعے بھی رقم کا تقاضہ کیا جارہا ہے جبکہ رقم نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ، سینئر پاکستانی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جن لوگوں نے پاکستانی طالبان کو افغانستان سے واپس بلوایا ہے ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی ہونی چاہیے ورنہ فوج کی قربانیوں سے جو امن قائم ہوا تھا وہ سب تباہ ہوجائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید