• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ڈیلس میں حضرت علیؓ کے یومِ شہادت پر جلوس، عزاداران کی بڑی تعداد میں شرکت

ڈیلس(رپورٹ:راجہ زاہد اختر خانزادہ) حضرت علیؓ کے یومِ شہادت کے موقع پر ڈیلس ڈاؤن ٹاؤن میں انجمن سرکارِ وفا کے زیرِ اہتمام ایک جلوس برآمد کیا گیا ،جس میں مرد و خواتین عزاداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عزادارانِ اہلِ بیت نے علم اور تابوت اٹھائے سوز و سلام، نوحہ خوانی اور ماتم کے ذریعے حضرت علیؓ کی شہادت پر پرسہ پیش کیا۔ جلوس نے شہر کے مرکزی علاقے ڈاؤن ٹاؤن میں واقع کینیڈی میموریل کے اطراف گشت کیا۔ اس دوران عزاداران مسلسل نوحہ اور ماتم کے ذریعے حضرت علیؓ اور اہلِ بیت اطہار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے رہے۔

دنیا بھر سے سے مزید