تہران (اے ایف پی )ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس وقت تک لڑائی سے پیچھے نہیں ہٹے گا جب تک امریکا کوجنگ شروع کرنے کی اپنی فاش غلطی پر پچھتاوا نہ ہو جائے۔صدرٹرمپ کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے لاریجانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہاکہ ٹرمپ کہتے ہیں کہ وہ تیز رفتار فتح کے خواہاں ہیں۔