• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے کچھ علاقوں میں آج بارش کا امکان

فائل فوٹو، اسکرین گریب
فائل فوٹو، اسکرین گریب

کراچی سمیت سندھ کے زیریں علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پنجاب کے بالائی علاقوں، خیبر پختونخوا، جنوبی بلوچستان اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دادو، میہڑ، جوہی، خیرپور ناتھن شاہ اور پڈعیدن میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع آواران اور ژوب میں بارشوں کے باعث سیلابی پانی میں بہہ جانے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق اور 2 افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید