• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج آپریشن کا آغاز 29 اپریل سے ہو گا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ملک میں حج آپریشن 2025ء کا آغاز 29 اپریل سے ہو گا۔

حج آپریشن کے حکام کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہو گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مدینہ کے لیے پہلی حج پرواز ای آر 1611، 29 اپریل کو رات 10 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہو گی، پرواز میں 285 عازمین سوار ہوں گے۔

حج آپریشن کے حکام حکام نے مزید بتایا ہے کہ تمام ابتدائی پروازیں مدینہ منورہ ایئر پورٹ پر اتریں گی۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ 14 مئی سےحج پروازیں جدہ ایئر پورٹ کی جانب روانہ ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید