• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے کہنے پر گورنر ٹیسوری نے بالآخر وزیرِ اعظم کو خط لکھ دیا: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

 
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب---فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب---فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میرے کہنے پر گورنر کامران ٹیسوری نے بالآخر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ گورنر نے خط لکھا ہے لیکن ابھی آدھا کام ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب میرے بھائی ہیں، میرا ان سے ذاتی تعلق ہے۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ہمیں ہمیشہ قانون کو فوقیت دینی چاہیے، آئینی اور قانونی اعتبار سے گورنر کا جو اختیار ہے وہ گورنر اقدامات کریں اور آئینی طور پر جو حکومت کا اختیار ہے وہ حکومت کرے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب کہتے ہیں کہ وہ وفاق کے نمائندے ہیں اور وفاق سے اختیار لے کر دے سکتے ہیں، میں نے ان کے کہنے پر ہی ان سے بات کی تھی، میری بات کو ناراضی نہ سمجھا جائے۔

قومی خبریں سے مزید