حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج سے افغان شہریوں کے خلاف کراچی میں بھی کارروائی تیز کر دی گئی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق کراچی کے علاقے سلطان آباد سے غیر قانونی رہائش پزیر افغان شہریوں کی واپسی کا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سلطان آباد ہولڈنگ کیمپ سے 190 افغان شہریوں کو چمن منتقل کیا جا رہا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ سلطان آباد ہولڈنگ کیمپ سے 5 بسوں کے ذریعے افغان شہریوں کو منتقل کیا جائے گا۔