• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیب لاہور نے ایک بار پھر سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر لیا، جس کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق عثمان بزدار کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی انکوائری کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق عثمان بزدار کو 22 مارچ کو دن 11 بجے نیب لاہور میں طلب کیا گیا ہے، ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ تمام ریکارڈ بھی لے کر آئیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کو 3 مارچ کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید