• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ناٹو ناٹو‘ کی دھن پر ٹیسلا کی گاڑیوں کا لائٹ شو، ویڈیو وائرل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسکر ایوارڈز یافتہ بھارتی گانا ’ناٹو ناٹو‘ کی دھن پر اب تک بےشمار لوگوں کو تھرکتے ہوئے دیکھا ہوگا، تاہم اب دیکھئے ٹیسلا کی گاڑیوں کا لائٹس کے ذریعے منفرد رقص۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیلگو فلم ’آر آر آر‘ کے ایوارڈ یافتہ گانے پر ٹیسلا کی گاڑیوں کے ذریعے لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا، جسے دیکھ کرسب حیران رہ گئے۔

1 منٹ کے اس وائرل ویڈیو کلپ میں کئی ٹیسلا گاڑیاں نیوجرسی کے ایک پارکنگ ایریا میں قطار میں کھڑی ہیں، ان گاڑیوں کی ہیڈلائٹس ناٹو ناتو کی دھن سے ہم آہنگ ٹمٹماتی رہیں، لائٹ شو کا یہ نظارہ بالکل شاندار لگ رہا تھا کہ دیکھنے والا اس کے سحر مین کھو جائے۔

آر آر آر مووی کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب 2.1 ملین ویوز ملے ہیں جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین اس لائٹ شو کی پرفارمنس کو بھی اسکر کے اعزاز کا اہل قرار دے رہے ہیں۔ اس کے کمنٹس میں ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے بھی تبصرہ دیتے ہوئے ہارٹ ایموجی سے ری ایکٹ کیا ہے۔

اس ٹوئٹ کو اب تک 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد بار ری ٹوئٹ کیا گیا جبکہ 7 لاکھ 78 ہزار سے زائد بار پسند کیا گیا۔