• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسان نیازی نے تشدد سے متعلق سوال پر کیا جواب دیا؟

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حسان نیازی سے پیشی کے موقع پر صحافیوں کی جانب سے مختلف سوالات پوچھے گئے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی پیشی پر والد موجود ہیں لیکن پی ٹی آئی ورکرز یا رہنما موجود نہیں، کیا وجہ ہے؟

حسان نیازی نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی عدالت میں پیشی ہے، پارٹی رہنما وہاں گئے ہوں گے، اس لیے نہیں آ سکے۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ پر تشدد ہوا؟

اس پر حسان نیازی نے کہا کہ وقت آنے پر سب بتا دوں گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ پر ایف آئی آر کس مقدمے میں کٹی ہے؟

جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے خود نہیں پتہ میرے اوپر کونسا مقدمہ ہے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید