• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائے نسانی، سعودی عرب گراں پری میں حصہ لینے والا پہلا اسرائیلی

رائے نسانی ریس ٹریک پر گاڑی دوڑا رہے ہیں۔
رائے نسانی ریس ٹریک پر گاڑی دوڑا رہے ہیں۔

تل ابیب میں پیدا ہونے والے رائے نسانی سعودی عرب گراں پری ریس میں حصہ لینے والے پہلے اسرائیلی بن گئے۔

28 سالہ رائے نے جدہ میں منعقدہ فارمولا 2 گراں پری میں دسویں پوزیشن حاصل کی۔

ان کی شرکت اس لحاظ سے اہم ہے کہ تاحال سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات کا آغاز نہیں ہوا ہے۔

رائے نسانی نے 2020 میں فارمولا ون کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، وہ فارمولا ون میں شرکت کرنے والے پہلے اسرائیلی تھے۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید