• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار سے سابق امریکی سفیر رابن رافیل کی ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سابق امریکی سفیر رابن ایل رافیل نے ملاقات کی۔ 

سرکاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا اقتصادی، تجارتی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے سماجی و اقتصادی ترقی کےلیے حکومتی پالیسیوں سے سابق امریکی سفیر کو آگاہ کیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ‏کیا گیا۔

اس موقع پر رابن رافیل نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ 

رابن رافیل نے اقتصادی استحکام اور ترقی کےلیے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید