• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو دوست احباب رات گئے جب مل بیٹھتے ہیں تو اکثر خوفناک کہانیاں ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، کبھی کوئی کہانی سچی ہوتی ہے تو کبھی من گھڑت، ایسی ہی ڈاکٹروں کی ایک محفل میں ایک ڈاکٹر نے اپنے مریض کا قصہ شیئر کیا جس نے موت کے بعد جہنم میں شیطان سے ملاقات کی اور پھر روتے ہوئے زندہ ہوگیا۔

ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک امریکی ڈاکٹر کو دیکھا جاسکتا ہے، جو اپنے ایک مریض کا قصہ سنا رہا کہ اس کے پاس ایک ایسا مریض آیا جو منشیات کے سودے کے دوران زخمی ہوا تھا، کسی نے اس کے دل کے قریب چھرا گھونپا تھا۔

جب اسے اسپتال لایا گیا تو ڈاکٹروں نے اس کی سرجری کی اور اس کے دل کے قریب لگے زخم کا علاج کرنے کی پوری کوشش کی۔

ڈاکٹر نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ مریض جب بیدار ہوا تو رو رہا تھا اور دعویٰ کر رہا تھا کہ وہ جہنم میں گیا جہاں اس کا سامنا شیطان سے ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مریض نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنی آنکھوں سے سارا منظر دیکھا کہ ڈاکٹروں کو کتنی مشکل پیش آ رہی تھی اس کی جان بچانے میں، پھر اس نے دعا کی اور فرشتوں نے اسے جہنم سے نکال دیا۔

ویڈیو میں دکھائی دینے والے امریکی ڈاکٹر نے اس واقعے کو اپنی زندگی کا سب سے حیران کُن واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ’میں اس مریض کی باتوں پر یقین کرنے پر مجبور ہوں کہ وہ شیطان سے مل کر آیا ہے، کیونکہ یہ سب میری اپنی آنکھوں کے سامنے پیش آیا، جب وہ مریض بیدار ہوا تھا تو اس کی آنکھوں میں ایک خوفناک دہشت طاری تھی۔

ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ وہ مریض اب بالکل بدل چکا ہے اس نے اپنی جرائم پیشہ زندگی کو مکمل طور پر چھوڑ کر عبادت میں صرف کرنا شروع کردی ہے۔

اس ویڈیو کو صرف ٹک ٹاک پر لاکھوں افراد نے دیکھا اور اس پر تبصرہ کر رہے ہیں۔