• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم بانیان پاکستان کے مشن کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، خالد مقبول

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے ایم کیو ایم پاکستان ایک ایسے نظام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے جو بانیان پاکستان کے مشن کے مطابق ہو۔

انہوں نے 83 ویں یوم پاکستان کی مبارکباد قوم کو دیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی و تعمیر میں نوجوانوں اور طالب علموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہی کے دن 1940 میں بانیان پاکستان نے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا تھا جو 14 اگست 1947 کو شرمندہ تعبیر ہوا۔

خالد مقبول کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہمیں اس عہد کا عزم کرنا ہے کہ ہم پاکستان کو بانیان پاکستان کے خوابوں کے مطابق تعمیر کریں گے اور اس ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی و جمہوری ریاست بنائیں گے جہاں سب کو بلاامتیاز مذہب، رنگ و نسل برابری کے حقوق حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسا وطن چاہتے ہیں جہاں جاگیردارانہ، وڈیرانہ نظام نہ ہو بلکہ ایک ایسا نظام ہو جہاں کسان کی نمائندگی کسان، مزدور کی نمائندگی مزدور اور عوام کی نمائندگی مخصوص خاندانوں کے بجائے ان کے حقیقی نمائندے کر رہے ہوں۔

قومی خبریں سے مزید