• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو 1800cc سے زائد کی گاڑیاں استعمال نہ کرنے کی ہدایت

فوٹو فائل
فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو 1800 سی سی سے زیادہ کی گاڑیاں استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف کی جانب سےکفایت شعاری مہم کے سلسلے میں خط لکھا گیا ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو زیادہ سے زیادہ 1800 سی سی گاڑیاں استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 خط میں وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افسران ایس یو وی اور سیڈان گاڑیاں بھی 1800 سی سی سے زیادہ کی استعمال نہ کریں۔

کیبنیٹ ڈویژن نے پولیس، ایف آئی اے، کسٹمز اور کسٹمز انٹیلی جنس کے افسران کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید