• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں سبزیوں کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ، شہری پریشان، حکومت سے قیمتیں کنٹرول کرنے کی اپیل


 لاہور میں سبزیوں کی سرکاری قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں، دکاندار سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد بھی نہیں کر رہے، شہر کے مختلف علاقوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں واضح فرق موجود ہے۔ 

ٹماٹر 155 کے بجائے 200 روپے کلو، آلو 125 کے بجائے 150 روپے کلو، پیاز 125 کے بجائے 150، لہسن 435 کے بجائے 600 روپے کلو، گوبھی 60 کے بجائے 80 روپے کلو اور ادرک 525 کے بجائے 600 روپے کلو قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں مصالہ جات کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت غریب آدمی کا احساس کرتے ہوئے مہنگائی پر قابو پائے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث سرکاری نرخ نامے سے ہٹ کر سبزیوں کی فروخت جاری ہے۔ 

دوسری طرف دکانداروں کا موقف ہے کہ سرکاری نرخوں پر سبزیاں نہیں ملتیں جس کی وجہ سے مہنگی سبزی فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

شہری کہتے ہیں کہ حکومت پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کر کے مہنگائی پر قابو پائے تا کہ عام آدمی سکھ کا سانس لے سکے۔

قومی خبریں سے مزید