اورنگی ٹاؤن کراچی میں ٹاسک فورس کے چھاپے کے دوران چوری کے الزام پر 3 خواتین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا جبکہ ڈی ایس پی طارق کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گٹکے کی اطلاع پر چھاپے کے دوران تینوں اہلکاروں نے ملکی و غیر ملکی کرنسی چرائی تھی۔
پولیس حکام نے مزید کہا کہ تینوں خواتین اہلکاروں سے رقم برآمد کی گئی ہے، 5 روز میں تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کاحکم دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق چھاپے کے دوران گھر سے بھاری مقدار میں گٹکا اور دیگر اشیا بھی برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق گھر سے گٹکا برآمد ہونے کا مقدمہ اورنگی ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔