کراچی کے علاقے سمن آباد میں تاجر سے 60 لاکھ روپے مالیت کے فون لوٹنے کے واردات کا مقدمہ متاثرہ تاجر کی مدعیت میں سمن آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔
وزیر داخلہ سندھ نے بھی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیدیئے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں لوٹ مار اور چوری کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سمن آباد میں تاجر کو لوٹنے کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، 4 ملزمان نے سامان لوٹا۔
متاثرہ تاجر کے مطابق ملزمان نے واٹر پمپ کے قریب 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون لوٹے۔
مدعی مقدمہ کا کہناتھاکہ 2 روز قبل موبائل فونز کی خریداری کے لیے رحیم یار خان سے کراچی آیا تھا۔
صدر سے موبائل فون لے کر رحیم یار جانے کے لیے نکلے تھے، واٹر پمپ فلائی اوور پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے انہیں روکا اور اسلحے کے زور پر موبائل فون کابیگ پرس اور دیگر سامان بھی لے گئے۔
دوسری جانب واقعہ پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے واردات میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات دیے ہیں۔