• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی فحش تصاویر اور نازیبا حرکات، برطانیہ میں سفارتکاروں کیخلاف سنگین جرائم رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ میں سفارت کاروں اور ان کے رشتہ داروں پر گزشتہ سال 9 سنگین جرائم رپورٹ ہوئے ہیں۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق عراق، لیبیا، سنگاپور، گھانا، منگولیا، پرتگال کے سفارتکاروں پر بچوں کی فحش تصاویر رکھنے اور نازیبا حرکات کرنے کا الزام ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ان ملزمان پر بغیر انشورنس گاڑی چلانے اور جنسی حملوں کے الزامات بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں تقریباً 26 ہزار 500 افراد کو سفارتی یا بین الاقوامی تنظیموں سے متعلق استثنیٰ ہے، سنگین جرائم میں ملوث ان افراد کی سزا ایک سال یا اس سے زائد قید ہوسکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید