• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ 

افغانستان سے سیریز کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کل رات دبئی پہنچی جہاں ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔

قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 26 اور 27 مارچ کو ہوگا۔

پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر سیریز کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید