• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین پاکستانی ہر مشکل گھڑی میں مادر وطن کو لبیک کہتے ہیں، ہائی کمشنر

اسلام آباد (جنگ نیوز) کینیڈا میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی تقریبات کا انعقاد ہوا۔ اس حوالے سے بڑی تقریب دارالحکومت اوٹاوا کے تاریخی سٹی ہال کے احاطے میں ہوئی جہاں سفیر پاکستان ظہیر اے جنجوعہ نے قومی ترانے کی دھن میں سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ تقریب میں پاکستانیوں اور پاکستان نژاد کینیڈینز کی بڑی تعداد شریک ہوئی جن میں پاکستان نژاد کینیڈین ارکان پارلیمنٹ سنیٹر سلمیٰ عطاء اللہ جان‘ ممبر پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد‘ ممبر پارلیمنٹ اقراء خالد‘ ممبر پارلیمنٹ یاسر نقوی‘ ممبر پارلیمنٹ پال چیانگ اور ممبر پارلیمنٹ سمیر زبیری نمایاں تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ نے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کو کینیڈا کی معاشی اور سماجی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے اور ہر مشکل گھڑی میں مادر وطن کی پکار پر لبیک کہنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ دریں اثناء ٹورنٹو، مانٹریال اور وینکوور میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ پاکستانی قونصل خانوں کے علاوہ دیگر عوامی مقامات پر اجتماعات منعقد ہوئے۔ دریں اثناء یوم پاکستان پر سنگاپور اور واشنگٹن میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات ہوئیں
اسلام آباد سے مزید