• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے دو بہنوں سمیت سات لڑکیاں اغواء

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے دو بہنوں سمیت  سات  لڑکیوں کواغواءکرلیاگیا۔تھانہ پیرودھائی کو ناصر مقصود نے بتایاکہ شیخ مجیب وغیرہ دوموٹر سائیکلوں پرآئے اور(م)بی بی عمر16سال کو اغوا کر کے لے گئے ،تھانہ آراے بازارکوعبداللہ نے بتایا کہ اس کی18 سالہ بیٹی (ک) جو فرسٹ ائیر کی طالبہ ہے اوردوسری بیٹی20 سالہ (ع) گھرسے اچانک کہیں چلی گئیں ۔ انہیں اغواکرلیا گیا۔ پڑتال کرنے پرگھرسے 30 ہزار روپے ، 8تولے طلائی زیورات اورایک خالی چیک غائب پائے گئے۔ تھانہ جاتلی کوبلال نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ (ف) عمر 25سال کو ارسلان اور اس کی پھوپھی اغواکرکے لے گئے ،تھانہ جاتلی کو زاہد خان نے بتایاکہ اس کی17 سالہ ہمشیرہ (الف) بی بی کوکسی نے اغوا کر لیا۔ تھانہ چونترہ کوعمرفاروق نے بتایاکہ اس کی بیٹی (ص) عمر20سال کوصابرولی اغواکرکے لے گیا ۔تھانہ نیلور  پولیس کو حیات نے بتایاکہ اسکی اہلیہ گھر سے گئی اور لاپتہ ہوگئی۔
اسلام آباد سے مزید