• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر کے ٹرالی بیگ سے ساڑھے 3 کلو آئس برآمد

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) انسداد منشیات فورس نے ملک گیر آپریشنز کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے متعدد افراد کو گرفتارکر لیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 3 کلو 505 گرام آئس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم کے انکشاف پر گروہ کے مزید 4 ملزمان کو ائر پورٹ کے احاطہ سےگرفتارکر لیا گیا ۔ جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 73 کیپسولز برآمد کرکے خیبر کے رہائشی کو گرفتار کرلیا گیا ،ملتان میں شاہ رکن عالم انٹرچینج کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے 43 کلو 200 گرام چرس برآمد کرکے فیصل آباد کے رہائشی 4 ملزمان گرفتار کئے گئے ۔ ملک کے دیگر علاقوں سے بھی منشیات برآمد کی گئیں۔
اسلام آباد سے مزید