• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، مساجد کے باہر 2 افراد پر قاتلانہ حملے کے ملزم پر فرد جرم عائد

لندن، کراچی (اے ایف پی، مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں پولیس نے جمعرات کو ایک 28 سالہ شخص پر دو بزرگ شہریوں کے قتل کی کوشش کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے، حملہ آور نے دو مختلف حملوں میں مسجد سے نکلنے کے بعد دو بزرگ شہریوں کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے کہا کہ وسطی انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ایجبسٹن سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ محمد بکر کو شہر کی مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انسداد دہشت گردی پولیس کی تفتیش کے بعد حملہ آور کو منگل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 27 فروری کو مغربی لندن اور پیر کو برمنگھم میں پیش آنے والے واقعات میں بکر نے مبینہ طور پر دو افراد پر آتش گیر مادہ پھینکا اور پھر انہیں آگ لگا دی تھی۔ برطانوی دارالحکومت میں ہونے والے حملے میں متاثر ہونے والے 82 سالہ شخص کا چہرہ اور بازو شدید جھلس گئے تھے اور وہ اب زیر علاج ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید