واشنگٹن (اے ایف پی) ٹک ٹاک کے سربراہ کو پابندیوں کے خدشات کا سامنا ہے جو چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے۔ 40؍ سالہ سی ای اوشائو ژی چو کو اپنی سنگاپوری کمپنی کے چینی حکومت کے ساتھ تعلقات پر امریکی ایوان نمائندگان کی طاقتور کمیٹی برائے تجارت و توانائی کی سخت جرح کا سامنا ہے یہ کمپنی مغربی ممالک کے سخت دبائو میں ہے۔ امریکا اور برطانیہ میں سرکاری حکام کواس کمپنی کے ایپ اپنے کمپیوٹرز سے ڈیلیٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔