• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرعی حدود میں عورتوں کوترقی کے مواقع ملنے چاہیں، راغب نعیمی

لاہور(خبرنگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ شرعی حدودمیں رہتے ہوئے عورتوں کوترقی کے مواقع ملنے چاہئیں۔ان خیالات کاانہوں نے جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں تقریب ختم بخاری سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔تقریب میں مولانا سلطان صدیقی،مفتی قدرت اللہ،مفتی کرامت علی،سر انجم،سرسہیل احمد،پرنسپل نبیرہ عندلیب نعیمی،فرحت رانی،اقراءشہاہین،مس عاصمہ دیگر معلمات سمیت طالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ مولاناغلام نصیر الدین چشتی نے کہا کہ مدارس اسلامیہ اسلام کے قلعہ ہیں ہر دور میں معاشرے کی اصلاح و بہبود کے لیے ان کی نمایاں حیثیت رہی ہے ۔تقریب کے اختتام اختتام پرملک وقوم کی سلامتی کےلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔
لاہور سے مزید