• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئیک اسٹائل کی’ناٹو ناٹو‘ پر نئی ڈانس ویڈیو وائرل

کوئیک اسٹائل کی’ناٹو ناٹو‘ پر نئی ڈانس ویڈیو وائرل، فوٹو انسٹاگرام
کوئیک اسٹائل کی’ناٹو ناٹو‘ پر نئی ڈانس ویڈیو وائرل، فوٹو انسٹاگرام 

ناروے کے مشہور ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل کی بھارتی فلم ’RRR‘ کے آسکر ایوارڈ یافتہ گانے ’ناٹو ناٹو‘ پر نئی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

ڈانس گروپ کی جانب سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فلم ’RRR‘ کی پوری ٹیم، اداکار رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کو آسکر ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔


کوئیک اسٹائل کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک 10 لاکھ سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔

اس گانے کو عالمی سطح پر شاندار پذیرائی مل رہی ہے اور دنیا بھر سے فلمی شائقین اس گانے پر اپنی ڈانس ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔

آسکر ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد، اب تک اس گانے اور فلم ’RRR‘ کی پوری ٹیم کو بہت سے لوگ خراجِ تحسین بھی پیش کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل نیو جرسی میں’ناٹو ناٹو‘ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ٹیسلا کی گاڑیوں کے ذریعے لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔