• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے قریبی ساتھی اور پارٹی رہنما امجد خان نیازی کی گرفتاری کی تحریک انصاف جاپان کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف جاپان کے صدر ملک یار محمد نے کہا ہے کہ امجد نیازی ایک قانون پسند شہری ہیں، ان کی گرفتاری اور تشدد کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہیں۔

تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری دولت خان نے کہا کہ ایک سابق رکن قومی اسمبلی پر وحشیانہ تشدد نے حکومت کی بدنیتی کو ظاہر کردیا ہے، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

تحریک انصاف جاپان کے سابق صدر جاوید نیازی نے کہا کہ حکمران جتنا بھی ظلم کرلیں عوام عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

جاوید نیازی نے کہا کہ امجد نیازی عمران خان کے قریب ترین ساتھی ہیں، وہ جان دے سکتے ہیں عمران خان کو نہیں چھوڑ سکتے۔

تحریک انصاف جاپان کے سابق چیف آرگنائزر لالہ رفاقت خان نے کہا کہ حکومت عمران خان کے انتقام میں اندھی ہو چکی ہے لیکن ظلم کا جلد خاتمہ ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید