• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیلئے آج پہلا میچ کھیلنے والے ’کیا‘ سوچ رہے ہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے 4 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔

اس سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے کپتان شاداب خان نے تمام اسکواڈ کو جمع کر کے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا۔

اس موقع پر طیب طاہر نے کہا کہ سب کرکٹرز کا خواب ہوتا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کریں، میری فیملی اور دوست سب سے زیادہ خوش ہوں گے۔

’ ڈیبیو پر پریشر نہیں ہوگا‘

طیب طاہر نے کہا کہ اتنی کرکٹ کھیل چکا ہوں کہ ڈیبیو پر پریشر نہیں ہوگا۔

’میرا مقصد تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کروں‘

اس موقع پر زمان خان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کپتان شاداب خان نے بتایا کہ آپ ڈیبیو کر رہے ہیں تو بہت خوشی ہوئی۔

زمان خان نے کہا کہ میرا مقصد تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کروں، خواہش ہے کہ جب بھی پاکستان کے لیے کھیلوں تو اچھی پرفارمنس سے ٹیم کو کامیاب کراؤں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ جس طرح ڈومیسٹک اور پی ایس ایل میں پرفارم کیا اسی سلسلے کو برقرار رکھوں گا۔

زمان خان نے کہا کہ عمر گل نے یہ بتایا کہ شارجہ کی وکٹ کیسی ہوتی ہے، ان کا تجربہ کام آئے گا۔

’ مقصد یہ ہی تھا کہ گرین شرٹ پہنوں‘

آج کے میچ میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب نے کہا کہ کرکٹ کے میدان پر جتنی بھی کرکٹ کھیلی مقصد یہ ہی تھا کہ گرین شرٹ پہنوں۔

انہوں نے کہا کہ مقصد یہی ہے کہ گرین جرسی پر لگے اسٹار کی عزت کے لیے 100 فیصد کارکردگی دکھاؤں اور اپنی کارکردگی سے ملک کا نام روشن کروں۔

صائم ایوب نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ پاکستان کے لیے اتنی جلدی کھیل پاؤں گا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مخالف کوئی ٹیم بھی ہو شروعات اچھی کرنا پڑتی ہے۔

’والدین کی خواہش پوری ہوئی‘

اس موقع پر فاسٹ بولر احسان اللّٰہ نے کہا کہ میرے والدین کی خواہش پوری ہوئی، پی ایس ایل کی کارکردگی سے بہت مدد ملے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید