• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریتھک کو دو آپشن دیے، باہر جاکر پڑھو یا پھر سیٹ پر میری مدد کرو، راکیش روشن

بالی ووڈ اداکار، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر راکیش روشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریتھک کو دو آپشن دیے تھے، یا تو باہر جاکر تعلیم حاصل کریں یا پھر سیٹ پر میری مدد کریں، ریتھک نے دوسرے آپشن کا انتخاب کیا۔

ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں ریتھک روشن کے والد راکیش روشن نے کہا کہ ریتھک جب کالج میں تھے تو ان کے پاس دو آپشن تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ریتھک کو فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار دیا تھا اور اس نے فلموں میں میرے ساتھ بطور اسسٹنٹ کام کرنے کا انتخاب کیا۔

راکیشن روشن نے کہا کہ میری یہ نیت تھی کہ ریتھک بھی وہی مشکلات دیکھے جو میں نے اپنی جدوجہد کے زمانے میں دیکھیں اور ان سے سیکھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید