• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 ارب 59 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ہوگئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رحجان برقرار،28 کڑور ڈالر کے مزید اضافے سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 ارب 59 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ہو گئے.

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 17 مارچ کو ختم ہو نے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کو 50کروڑ ڈالر کا کمرشل لون موصول ہوا جس کے باعث بیرونی ادائیگیوں کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 10 ارب 13 کروڑ 92 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ان میں سے 4ارب 59 کروڑ 87 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک کے پاس جبکہ بقیہ 5ارب 54 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس ہیں۔

اہم خبریں سے مزید