• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ڈاکوؤں کی کار پر فائرنگ، شہری زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں نمائش چورنگی مزار قائد کے قریب کار پر فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا۔

مزار قائد کے قریب وائٹ کرولا کار پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے بعد ملزم کا تعاقب کرنے کے دوران پیش آیا۔

فائرنگ سے زخمی راحیل نامی شہری سے گرومندر کے قریب واردات ہوئی ملزم فرار ہوئے تو شہری نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور مزار قائد کے قریب پہنچنے پر ڈاکو کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔

 اس دوران ڈاکو کار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، زخمی شہری کو پہلے جناح اسپتال پھر نجی اسپتال منتقل کیاگیا۔۔

قومی خبریں سے مزید