• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، طیارے کے اڑان بھرتے ہی پائلٹ کی طبیعت خراب، مسافر نے جہاز واپس اتار دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا میں مسافر جہاز کے ٹیک آف کرتے ہی پائلٹ کی طبیعت خراب ہو گئی،  پرواز میں سفر کرنے والے دوسری ایئر لائن کے پائلٹ نے طیارے کو واپس اتار لیا۔

ساؤتھ ویسٹ ایئر لائن کی پرواز ڈبلیو این 6013 نے لاس ویگاس ایئر پورٹ سے کولمبس کے لیے گزشتہ صبح 6 بجکر 44 منٹ پر ٹیک آف کیا، اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد پائلٹ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔

خوش قسمتی سے اسی پرواز میں ایک دوسری ایئر لائن کا ملازم پائلٹ بطور مسافر سفر کر رہا تھا، جس نے ہنگامی صورتحال میں خود کو مدد کے لیے پیش کیا اور بوئنگ 737 طیارے کا کنٹرول سنبھال کر ایئر ٹریفک کنٹرول کو خود سے متعارف کرایا۔

مسافر پائلٹ نے اڑان بھرنے کے ٹھیک ایک گھنٹہ 6 منٹ بعد واپس لاس ویگاس ایئر پورٹ پر باحفاظت میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی، بعد ازاں کپتان کی تبدیلی کے بعد یہ پرواز 5 گھنٹے کی تاخیر سے دن 11 بجے منزل کے لیے روانہ ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید