• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز لاڈلے نہ ہوئے تو انجام یوسف گیلانی جیسا ہو سکتا ہے، شاہ محمود

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم نہ ماننے کے حوالے سے کہاہے کہ یوسف رضا گیلانی نے عدالت کی حکم عدولی کی تھی، انکو سزا سنائی گئی تھی اور انکی وزارت عظمیٰ گئی تھی، شہباز شریف وہی کچھ کررہے ہیں اور اگر وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہیں، راستے میں رکاوٹ بنتے ہیں تو اگر یہ لاڈلے نہ ہوئے تو ان کا انجام بھی وہی ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نگران حکومت پی ڈی ایم کی ایکسٹینشن ہے،پی ڈی ایم سرکارنےانسانی حقوق کوپامال کیا،انہیں لوگ جمہوری نہیں سمجھتے،بیگناہ کارکنوں کو گھر سے اٹھایا جا رہا ہے،اس قسم کی فسطائیت پہلے نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی اجازت کے بعد جلسے کے انتظامات کئے،جلسہ گاہ کی طرف جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دئیے گئے ، ٹرانسپورٹرز سے کہا گیا کہ گاڑیاں لے کر لاہور نہیں جانا۔
اہم خبریں سے مزید