• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت میں 5 ہزار ٹرولز بھرتی کیے گئے، نگراں مشیر اطلاعات کی تصدیق

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے اقتدار کے دوران 5 ہزار ٹرولز بھرتی کیے۔

نگراں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں فیروز جمال شاہ نے سابقہ حکومت کے 5 ہزار ٹرولز بھرتی کرنے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی کے روبرو اس حوالے سے تفصیلات بتائی، پروگرام آج رات 10 بج کر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

فیروز جمال شاہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 5 ہزار سوشل میڈیا ٹرولز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کر رکھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو گھروں پر 25 ہزار روپے ماہانہ ملتے ہیں اور وہ پی ٹی آئی کے حق میں ان کے مخالفین کے خلاف ٹرولنگ کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید